لوک سبھا رکن اور سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو گجرات حکومت نے 14 سالہ اراضی تنازعہ میں راحت دیتے ہوئے وڈودرا کے ٹنڈلجا علاقے میں ان کے مکان سے متصل 978 مربع میٹر متنازعہ اراضی کی الاٹمنٹ کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت 500 مربع میٹر اراضی مفت تحفے کے طور پر دی جائے گی، جبکہ باقی 478 مربع میٹر اراضی رعایتی قیمت پر فروخت کی جائے گی۔یوسف پٹھان نے 2012 میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کے کوٹے کے تحت اس اراضی کی درخواست
دی تھی، لیکن 2014 میں گجرات حکومت نے کھلی نیلامی کے بغیر الاٹمنٹ کی تجویز مسترد کردی تھی۔ بعد ازاں، اراضی پر چاردیواری تعمیر کرنے کے معاملے میں میونسپل کارپوریشن نے انہیں ناجائز قابض قرار دیتے ہوئے قبضہ ہٹانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ یوسف پٹھان نے گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا، تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی۔ اب ریاستی حکومت کی منظوری کے بعد میونسپل کمیٹی کی منظوری اور اراضی کی قیمت کا تعین ہونا باقی ہے۔