نئی دہلی ، 4 ستمبر (یو این آئی) جی ایس ٹی میں اصلاحات کے حوالے سے کانگریس مرکزی حکومت پر چہار جانب سے حملہ آور ہے کا نگریس کا کہنا ہے کہ گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو وسعت دینے کے لیے اب بھی اصلاحات کی ضرورت ہے، حکومت نے اس سمت میں جو اقدامات کیے ہیں ، اس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جلد بازی میں جی ایس ٹی
نافذ کر کے کانگریس حکومت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو نظر انداز کیا تھا۔
کانگریس کے مواصلاتی شعبے کے انچارج جے رام رمیش نے نئے جی ایس ٹی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ جی ایس ٹی میں وہی اصلاحات کی گئی ہیں، جس کا اشارہ وزیر اعظم مودی 15 اگست کو لال قلعے سے کر چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسے جی ایس ٹی 1.5 بھی کہا جا سکتا ہے۔