ذرائع:
حیدرآباد میں پینے کے پانی کی بچت کے لیے حیدرآباد، سائبرآباد اور ملکاجگیری ریجن میں گرین واٹر ٹینکرس کی خدمات شروع کی گئی ہیں۔ تلنگانہ واٹر بورڈ نے 37ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ریاستی سکریٹریٹ میں بھی اس سہولت کا آغاز کیا۔ اب
باغبانی اور سبزہ زاروں کی دیکھ بھال کے لیے ایس ٹی پی میں صاف کیے گئے پانی کا استعمال کیا جائے گا۔ سکریٹریٹ میں روزانہ 50 ہزار لیٹر پینے کے پانی کی بچت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خصوصی پائپ لائن کی تعمیر مکمل ہونے تک گرین واٹر ٹینکرس کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔