حیدرآباد 12 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آر وی کرنن نے مشیرآباد سرکل کے باغ لنگم پلی کا دورہ کیا جہاں پر میگا ای۔ویسٹ کلکشن ڈرائیوجاری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ای ویسٹ کو جمع کرنے اور اس کو سائنسی بنیادوں
پر تلف کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔معائنے کے دوران کمشنر نے سائٹ پر قائم کردہ ای-ویسٹ کلکشن کیمپوں اور دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے فیلڈ اسٹاف سے بات چیت کی اور اس مہم کے لئے مخصوص گاڑیوں اور کاؤنٹرس کی کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔