the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،27 اکتوبر(یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بہار اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کو ضروری بتاتے ہوئے ریاست میں تبدیلی لانے کےلئے عوام سے عظیم اتحاد کو اقتدار سونپنے کی اپیل کی ہے محترمہ گاندھی نے منگل کو بہار کے عوام کے نام یہاں جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہار حکومت اپنے مقصد سے بھٹک گئی ہے جس سے مزدور،کسان اور نوجوان مایوس ہیں۔ معیشت نازک ہونے کی وجہ سے ریاست کے دلت اور مہادلت بدحالی کی کگار پر پہنچ گئے ہیں۔
کانگریس عظیم اتحاد کو بہار کے عوام کی پکار اور آواز قرار



دیتے ہوئے دہلی اور بہار کی حکومت کو انہوں نے ’بندی حکومتیں‘ بتایا اور کہا کہ یہ حکومت عوام کو نوٹ بندی ،تالا بندی ،تجارت بندی،اقتصادی بندی ،کھیت کھلہان بندی،روٹی روزگار بندی کے سوا کچھ نہیں دے رہی ہے اس لئے اس الیکشن میں بہار میں تبدیلی ضروری ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا،’’ بہار کی اس بندی حکومت کے خلاف - اگلی نسل اور اگلی فصل کےلئے،ایک نئے بہار کی تعمیر کےلئے،بہار کے عوام تیار ہیں۔ اب تبدیلی کی بیار ہے۔ کیونکہ تبدیلی جوش ہے ،توانائی ہے،نئی سوچ ہے اور طاقت ہے۔ اب نئی عبارت لکھنے کا وقت آگیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.