تلنگانہ 15 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں دوسرے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات کے نتائج سامنے آتے ہی سیاسی حلقوں میں مختلف تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ ضلع بھر کی 144 گرام پنچایتوں میں منعقدہ اس مرحلہ کے انتخابات
میں صرف دو مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی واضح رہے کہ پہلے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات میں ضلع سے تین مسلم امیدوار سرپنچ منتخب ہوئے تھے، جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں۔ اس طرح دوسرے مرحلہ میں مسلم امیدواروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے