the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ،13 اگست (یواین آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کے ماحولیاتی اثرات کی تشخص (ای آئی اے) 2020 کو لے کر وزیراعظم نریندرمودی پر حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ یہ تجویز ماحولیات مخالف ہے اور اس سے آلودگی کو فروغ دینے والے لوگوں کا حوصلہ بڑھے گا۔
محترمہ گاندھی نے انگریزی کے ایک اخبار میں اس سلسلے میں چھپے اپنے مضمون کے ذریعہ حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ اسے معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارا ملک حیاتیاتی گونگونیت کا ذخیرہ ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔کورونا کی وبا کے دوران حکومت کو ماحول کی حفاظت کے لئے کام کرنا چاہئے تھا لیکن اس سمت میں اچھے قدم اٹھانے کی بجائے حکومت ماحول کو نقصان پہنچانے والی پالیسی کی تجویز لے کر آئی ہے۔
مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے ماحولیاتی



اثرات کی تشخص (ای آئی اے) 2020 ڈرافٹ کی ہر سمت تنقید ہورہی ہے ۔اپوزیشن پارٹیوں سے لے کر ماحولیات کا مسئلہ اٹھانے والے سماجی کارکن بھی اس کی مخالفت کررہے ہیں۔اب کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اس مسئلے پر ایک مضمون لکھا ہے،جس میں انہوں نے مودی حکومت کی اس پالیسی کی سخت تنقید کی ہے۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ نئی ماحولیات تبدیلی سے صنعت کاروں کو ترقی کے نام پر ماحول کو نقصان پہنچانے کا آئینی موقع مل جائے گا اور ماحولیاتی تحفظ کے بجائے ملک میں آلودگی پھیلانے کی نئی روایت کی شروعات ہوگی۔
مسٹر راہل گاندھی نے بھی ایک بار پھر اس تجویز کے سلسلے میں حملہ کیا اور کہا کہ ’’قدرت کی حفاظت کریں گے تو وہ ہماری حفاظت کرے گی۔حکومت کو ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے اصولوں کو ختم کرنا چاہئے اوراس سلسلے میں سب سے پہلے ای آئی اے 2020 تجویز کو وہ واپس لے۔‘‘
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.