ذرائع:
ملکی فضائی شعبے میں مسابقت کو فروغ دینے کی سمت اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومت نے دو نئی ایئرلائنز الہند ایئر اور فلائی ایکسپریس کو گھریلو پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ شنکھ ایئر پہلے ہی این او سی حاصل کر چکی ہے اور امکان ہے کہ
وہ 2026 میں کمرشل سروسز کا آغاز کرے گی۔ اس فیصلے کا مقصد فضائی سفر میں چند بڑی کمپنیوں، بالخصوص IndiGo اور Air India Group پر بڑھتے انحصار کو کم کرنا ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ نئی ایئرلائنز کے داخلے سے مسافروں کو زیادہ سہولتیں اور بہتر انتخاب میسر آئے گا، جبکہ مارکیٹ میں مقابلہ بھی بڑھے گا۔