: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تلنگانہ (27 اپریل 2026) تلنگانہ میں گورنر کوٹہ کے تحت نامزد کردہ ایم ایل سیز،محمد اظہرالدین اور پروفیسر کودنڈارام نے آج حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین گتّا سکھندر ریڈی نے دونوں کو حلف دلایا۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی سمیت متعدد وزراء بھی موجود
تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سیز کی تقرری کا معاملہ تعطل کا شکار تھا۔ ریاستی کابینہ کی منظوری کے باوجود فائل گورنر کے پاس زیر التوا رہی، جس کے باعث وزیر اظہرالدین کے عہدے پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، کیونکہ وہ اسمبلی کے کسی بھی ایوان کے رکن نہیں تھے۔