the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
learn quran online easily

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

تلنگانہ میں کون سی سیاسی جماعت ایم ایل سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی؟

ٹی آر ایس
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کسانوں کا مسئلہ نہ سلجھانے اور قومی سلامتی کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اسے کسانوں کے مطالبات مان لینے چاہیئیں اور قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے محترمہ گاندھی نے آج یہاں پارٹی کی اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ورغلایا نہیں جانا چاہیے اور ان کے مطالبات پر غور و خوض ہونا چاہیے۔
انہوں نے قومی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت قومی سلامتی سے سمجھوتہ کر رہی ہے۔ بالاکوٹ ہوائی حملے سے متعلق خبر افشاء ہونے سے خود کو قوم پرست کہنے والی بی جے پی کی قلعی کھل گئی ہے۔
کانگریس کی صدر نے کہا کہ جلد ہی پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن شروع ہونے والا ہے اور حکومت کو اس میں عوام سے متعلق مسائل پر وسیع غور و خوض کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی تشویش سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں خصوصی طور پر اٹھائے جائیں گے اور حکومت سے ان پر جواب مانگا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.