لوک سبھا میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن بحث کے دوران راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت آئینی اداروں کو اپنے قبضے میں لے رہی ہے اور یہی آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے۔ ان کے مطابق آر ایس ایس نظریہ مساوات کو نہیں مانتا اور تمام قومی اداروں، خصوصاً انتخابی نظام اور تعلیمی ڈھانچے پر اثر و رسوخ بڑھا دیا گیا ہے۔راہول نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے
الیکشن کمیشن کا استعمال کیا جا رہا ہے اور مودی و امیت شاہ الیکشن کمشنرز کی تقرری میں غیر معمولی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سی بی آئی اور ای ڈی حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور حکومت ناقدین کو نشانہ بنا رہی ہے۔
راہول کے مطابق اتر پردیش اور ہریانہ میں ووٹ چوری ہوئی، انتخابی فوٹیج تباہ کی گئی اور الیکشن کمیشن جعلی ووٹوں پر وضاحت نہیں دے سکا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک ان کے سوالات کا جواب نہیں دیا گیا۔