: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 04 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے پیر کے روز لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو قطر کی عدالت کی طرف سے سنائی گئی موت کی سزا کا معاملہ اٹھایا اور ان کی جلد از جلد رہائی کے لئے کوشش کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
مسٹر چودھری نے کہا کہ بحریہ کے ان سابق افسران نے ملک کے لیے اپنی خدمات
پیش کی ہیں۔ اب قطر میں انہیں سنگین مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری ایکشن لے اور ان کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔
کانگریس کے لیڈر کہا کہ بحریہ کے افسران اور جوان سمندر میں رہ کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ بحریہ کے ان سابق افسران کی فوری مدد کرے جنہوں نے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی بیش قیمت خدمات پیش کیں۔