: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 29 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ نہیں چلنے دینے کے لئے حکومت کوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج کہا کہ ایوان میں کسان ، مہنگائی اور پیگاسس کی بات ہونی چاہئے اور وقت ضائع نہیں کیا جانا چاہئے کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ پارلیمنٹ جمہوریت کی بنیاد ہے اوراس میں وقت ضائع کیے بغیر
عوامی مفادات کے امور پر بحث کرنے کا حکومت کو موقع دینا چاہئے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کی آواز بن کر قومی اہمیت کے مسائل پر بحث کریں۔ مودی حکومت اپوزیشن کو یہ کام نہیں کرنے دے رہی ہے۔ پارلیمنٹ کا مزید وقت ضائع نہ کرو - کرنے دو مہنگائی ، کسان اور پیگاسس کی بات ‘‘۔