the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 30 جون (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اپنے اہم فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کوایکس گریشیا رقم دینے کا پابند ہے۔
تاہم ، عدالت نے ایکس گریشیا سے متعلق رقم طے کرنے کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا۔
جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ قومی آفات انتظامیہ ایکٹ (این ڈی ایم اے) کے دفعہ 12 کے التزامات کے تحت اتھارٹی قومی آفات سے متاثرہ



افراد کو کم سے کم امداد فراہم کرنے کا پابند ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایکٹ کی دفعہ 12 (تین) کے تحت دی جانی والی کم سے کم امداد میں معاوضہ بھی شامل ہے۔
عدالت نے گورو بنسل اور رپک کنسل کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کے اس مؤقف کو مسترد کردیا کہ دفعہ 12 لازمی دفعات نہیں ہیں۔
عدالت نے دفعہ 12 کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 12 کی دفعات لازمی ہیں۔ تاہم ، عدالت نے حکومت کو معاوضے کے طور پر کسی بھی رقم کو طے کرنے سے انکار کردیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.