نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکار جن کھڑگے نے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ حکومت کو دہشت گردی سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کرنے کے لئے آل پارٹی میٹنگ بلانی
چاہئے۔
کانگریس صدر نے بدھ کو یہاں جاری ایک بیان میں پہلگام دہشت گردانہ : حملے پر گہر۔ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اس واقعہ پر گہرے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک پر براہ راست حملہ ہے اور پاکستانی دہشت گرد تنظیم نے اس کی ذمہ داری لی ہے، جس کا منہ توڑ جواب دیا جانا چاہیے۔