ذرائع:
سوشل میڈیا پر 30 جون سے کاغذی نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کرنسی جاری کئے جانے کی خبروں کو مرکزی حکومت نے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو کے فیکٹ چیک شعبہ نے واضح کیا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے اس حوالے سے کوئی
باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
پی آئی بی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرنسی اور مالیاتی معاملات سے متعلق صرف سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ معلومات پر اعتماد کریں۔ البتہ آر بی آئی گورنر سنجے ملہوترا نے حال ہی میں کہا تھا کہ پالیمر نوٹوں کے اجرا کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔