ذرائع:
پاسپورٹ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے مرکزی حکومت نے بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پاسپورٹ فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ نئی فیسیں یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے 36 صفحات پر مشتمل عام پاسپورٹ کی فیس 1500 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ تتکال (Tatkal) سروس کے تحت پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے اب 5000 روپے ادا کرنے ہوں گے، جو پہلے 3500 روپے تھی۔اسی طرح 60 صفحات والے پاسپورٹ کے لیے عام زمرے میں 3500 روپے اور تتکال سروس کے
تحت 6000 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ گمشدہ یا خراب شدہ پاسپورٹ کی جگہ نیا پاسپورٹ حاصل کرنے والوں پر بھی یہی فیس لاگو ہوگی۔18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 36 صفحات والے پاسپورٹ کی عام فیس 1750 روپے جبکہ تتکال فیس 4250 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نابالغ افراد کے گمشدہ یا خراب پاسپورٹ کے دوبارہ اجرا کے لیے عام فیس 4250 روپے اور تتکال فیس 6750 روپے ہوگی۔
پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (PCC) اور سرینڈر سرٹیفکیٹ جیسی پاسپورٹ سے متعلق خدمات کے لیے 750 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
اور یکم جولائی سے درخواست دینے والے تمام افراد پر نئی فیسوں کا اطلاق ہوگا۔