the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 27 جولائی (یو این آئی) کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے مسئلے ، جاسوسی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور وہ کسی بھی مسئلے کو جمہوری طریقے سے حل نہیں کرنا چاہتی ہے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیک ارجن کھڑگے نے منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت آمرانہ رویہ اختیار کررہی ہے اور وہ کسی بھی مسئلے کو جمہوری طریقے سے حل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب فرانس، اسرائیل جیسے بہت سے ممالک نے جاسوسی کے معاملے پر



تحقیقات کا آغاز کیا ہے تو پھر مودی سرکار اس سے کیوں بھاگ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت عوام کی مشکلات کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی۔ اپوزیشن جماعتوں سے ہر مسئلے پر حکومت بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہے لیکن حکومت یکطرفہ طور سے عوام دشمن فیصلے کررہی ہے جس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہا کہ پوری اپوزیشن چاہتی ہے کہ جو معاملات سامنے آئے ہیں ان کو حل کرنے کے لئے حکومت اپوزیشن کے ساتھ بات کرے لیکن بدقسمتی سے حکومت کسانوں اور مفاد عامہ کے امور پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.