: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 04 جنوری (یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے تعلیم کو سماج کے ہر فرد کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو نجکاری پر توجہ دینے کے بجائے تعلیم پر زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور سرکاری اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور اس پر حکومت کو زیادہ پیسہ خرچ
کرنا چاہیے تاکہ تعلیم کو فروغ ملے اور اس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
مسٹر گاندھی نے کہا، میرا ماننا ہے کہ کسی بھی حکومت کی سب سے بڑی ذمہ داری اپنے لوگوں کو معیاری تعلیم کی گارنٹی دینا ہے۔ یہ نجکاری اور مالی مراعات کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں تعلیم اور سرکاری اداروں کو مضبوط کرنے پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔