the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) سابق کانگریسی صدر راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کے سلسلے میں حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کسی کا نام لئے بغیر آج کہا کہ حکومت کے دو اعلی رہنما صرف دو صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے خاندانی منصوبہ بندی کے مشہور نعرے 'ہم دو ہمارے دو ' کے اصول پر کام کررہے ہیں۔
لوک سبھا میں 2021-22 کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ، مسٹر گاندھی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ چار افراد کون ہیں اور ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان دونوں لوگوں کے ذریعہ کیے گئے فیصلے سے براہ راست فائدہ ان کے دو صنعت کار دوستوں کو ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ تین زرعی مخالف قانون لیکر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ کسان تحریک صرف کسانوں کی ہی نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کی تحریک ہے۔ ملک کا ہر حصہ ان تین کسان مخالف زرعی قانون نافذ کرنے کے



خلاف تحریک میں شامل ہے اور دہلی کی سرحدوں پر کاشتکاروں کی یہ تحریک کسی بھی وقت پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ دہلی میں کسان تحریک چلاکر صرف ٹارچ دکھا رہے ہیں اور کسانوں کا یہ احتجاج صرف دہلی تک ہی محدود نہیں رینے والا بلکہ پورے ملک یہ تحریک پھیل سکتی ہے، لہذا حکومت کو کسانوں کے خلاف تینوں قوانین کو واپس لینا چاہئے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ حکومت کسانوں، چھوٹے تاجروں اور مزدوروں پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ پہلے اس حکومت نے چھوٹے تاجروں کو نوٹ کی منسوخی کرکے مارا، پھر غلط جی ایس ٹی نافذ کرکے چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی ، کورونا کے وبا میں عام آدمی کا روزگار ختم ہوگیا ، اس لئے کسان سڑکوں پر آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جتنا بھی حملہ کرلے، کسانوں ، غریبوں اور مزدوروں پر حملہ کرے لیکن ملک کے تحریک چلانے والے کسان واپس نہیں جانے والے ہیں کیونکہ ان کی ریڑھ ٹوٹ گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.