the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،12 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت ایسے قانون لارہی ہے جس سے کسانوں کے ساتھ من مانی کی جا سکے اور منڈی نظام کو ختم کرکے فصلوں کے بدلے کم ازکم حمایت قیمت وغیرہ کے تحت ان کو فائدہ نہیں دیا جاسکے۔
کانگریس جنرل سکریٹری اور میڈیا محکمے کے انچارج رندیپ سنگھ سرجےوالا نے ہفتے کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ مودی حکومت کسان کے کھیت کھلیہان ہڑپنے کی سازش کر رہی ہے۔اس کے لئے وہ پہلے زمین ہڑپنے کا آرڈنینس لائی اور اب کھیتی ہڑپنے کے تین کالے قانون لے کر



آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھیت کھلیہان اناج منڈیوں پر تین آرڈنینسوں کا حملہ کیا ہے۔ ان آرڈنینسوں کو کالے قانون کانام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں کھیتی اور کروڑوں کسان مزدور آڑھتی کو ختم کرنے کی سازش کے دستاویز ہیں۔
ان قانونوں کو کھیتی اور کسانی کو صنعت کاروں کے ہاتھ گروی رکھنے کی سوچی سمجھی سازش بتاتےہوئے انہوں نے کہاکہ مودی حکومت شروع سے ہی کسان مخالف رہی ہے۔ سال 2014 میں اقتدار میں آتے ہی کسانوں کے زمین معاوضے قانون کو ختم کرنے کا آرڈنینس لائی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.