: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے غریبوں، خواتین اور درمیانہ طبقہ سستا اور بہتر علاج دستیاب کرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ ملک میں شمولیاتی اور جامع صحت کی سہولیات کا ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے مسٹر مودی نے آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی تیسری سالگرہ کے موقع پر آن لائن منعقدہ پروگرام میں ’آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن‘ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے
ملک میں صحت کی سہولیات، ہسپتال، ڈاکٹر، فارمیسی، ادویات کی دکانیں اور مریض ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے۔ پلیٹ فارم سے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی شہریوں کو سینئر ڈاکٹروں اور ماہرین کے مشورے حاصل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سات برسوں سے جاری صحت سہولیات کو مضبوط کرنے کی مہم آج نئے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم ایک مشن شروع کررہے ہیں جس میں ہندستان کی صحت سہولیات میں انقلابی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے۔