the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 07 مئی (یو این آئی) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے ملک کی صورتحال بے حد سنگین ہو گئی ہے اور حکومت کے لیے اس نمٹنا مشکل ہو رہا ہے لہٰذا حالات پر قابو پانے کے لیے فوراً کل جماعتی میٹنگ بلائی جانی چاہیے محترمہ گاندھی نے جمعہ کے روز یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی ہولناک شکل کے مقابلے سسٹم (نظام) چرمرا گیا ہے اور حکومت اس سے نمٹنے میں کامیاب نہیں پو پا رہی



ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر وبا سے نمٹنے کے لیے کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے اور کورونا سے کیسے نجات ملے اس بارے میں سب کی رائے لی جانی چاہیے کیونکہ وبا سے اب جو صورتحال پیدا ہو گئی ہے‘ اس سے اجتماعی طور پر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔
کانگریس کی صدر نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ اجتماعی طور پر ہی کیا جا سکتا ہے لہٰذا ٹھوس طریقہ کار اختیار کرنے کے لیے اور اجتماعی طور پر قدم اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ بھی بلائی جانی چاہیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.