: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) کا نگریس صدر ملکار جن کھرگے نے ہفتہ کو مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے اور ضروری اشیاء کی آسمان چھوتی قیمتوں کو روکنے کے اقدامات کرنے کے بجائے حکومت عوام کی جیبیں کاٹنے میں مصروف ہے۔ مسٹر کھرگے نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے گھر یلو بچت مسلسل کم ہو رہی ہے اور یہ رجحان گزشتہ تین سالوں سے رکنے کا نام نہیں لے رہا
ہے۔ حکومت بھلے ہی امرت کال کا جشن منارہی ہو لیکن سچ یہ ہے کہ لوگوں کی بچت رک گئی ہے اور ان کے گھر یلو اخراجات پر لگام لگ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچت رک گئی، گھر یلو اخراجات کم ہوئے، یہ امرت کال کے نتائج ہیں۔ بچت بینک اکاؤنٹ پر سود کی شرح 25 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے اور گھر یلو بچت 50 سالوں میں سب سے کم رہی اور پچھلے تین سالوں سے مسلسل گررہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ مودی سرکار نے لوگوں کے جیب کاٹنے کا ٹھیکہ لے لیا ہے۔