the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
xنئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لا کر ایکسائز ڈیوٹی واپس لینے کا مطالبہ کیا کانگریس کے جنرل سکریٹری اور میڈيا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے منگل کے روز یہاں ایک بیان میں بی جے پی کو 'بھارتیہ جن لوٹ پارٹی' قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ختم ہوتے ہی اس نے تیل کی لوٹ کا کھیل شروع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ دنوں میں مودی حکومت نے پٹرول کو 1.40 روپے اور ڈیزل کو 1.63 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بالترتیب 23.78 روپے اور



28.37 روپے فی لیٹر کردی ہے اور عوام کے مفاد میں اسے فوری طور پر واپس لیا جانا چاہئے۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ جب مودی سرکار نے مئی 2014 میں پہلی بار اقتدار سنبھالا تھا، تب پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 9.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 3.46 روپے فی لیٹر تھی، لیکن اسی حکومت کے دور میں یہ پٹرول میں 23.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 28.37 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014-15 سے لے کر اب تک حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر 12 مرتبہ ٹیکس بڑھایا ہے اور ساڑھے چھ سالوں میں عوام سے 21.50 لاکھ کروڑ روپے کی وصولی کی ہے۔ یہاں تک کہ کورونا بحران کے دور میں بھی بار بار پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے منافع کمایا جارہا ہے اور ایک بار پھر سے ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.