حیدرآباد 29 جنوری 2026 (اعتماد نیوز) بین الاقوامی منڈی کے اثرات اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ حیدرآباد میں 24 کیرٹ 10 گرام سونا تقریباً 1,78,850 روپے
اور 22 کیرٹ 10 گرام سونا 1,63,950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ فی کلو چاندی کی قیمت 4,25,000 روپے برقرار ہے۔شادیوں کے سیزن کے قریب اور 3 فیصد جی ایس ٹی و میکنگ چارجز کی اضافی وصولی نے عام اور متوسط طبقے کے لیے مالی بوجھ بڑھا دیا ہے۔