: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 فروری (یو این آئی) کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج وجنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھیم پور کھیری میں گاڑی سے کچلے جانے والے کسانوں کے خاندانوں کا انصاف کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا حکومت کے لیے شرمناک قرار دیا ہے مسز واڈرا نے بدھ کے روز کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ کو خود حکومت کو انصاف دینا چاہئے تھا، لیکن حکومت ان کے تئیں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر
رہی ہے، جس کی وجہ سے انہیں خود انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیاکہ کتنی شرم کی بات ہے کہ لکھیم پور کسان قتل عام کے متاثرین کے خاندانوں کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑرہاہے اور انصاف مانگنا پڑتا ہے۔ ذمہ داری حکومت کی تھی، لیکن بی جے پی نے وزیر کے بیٹے کو بچانے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کی۔ کسان بی جے پی حکومت کی اس ناانصافی کوکبھی نہیں بھولیں گے۔