the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پنجی، 23 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے گوا کو ترقی کا نیا مادل اور اجتماعی کوششوں کی عکاسی قرار دیا ہے۔
مسٹر مودی سنیچر کو سویم پورن گوا یوجنا کے تحت استفادہ کنندگان، سویم پورٹن متروں، سر پنچوں اور پنچایت ارکان کے ساتھ آن لائن بات چیت کررہے تھے ۔
وزیراعظم نے حکومت کے ملازمین سے لوگوں کی مدد کے لئے سبھی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرکاری افسران جتنے زیادہ ذمہ دار ہوں گے، ملک کا اتنا ہی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے گوا کی پچھلی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں جوش کی کمی تھی اور وہ ریاست کی ترقی کے لئے مثبت ماحول بنانے میں ناکام رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ طویل وقت تک ریاست میں اچھی حکمرانی کی جگہ سیاسی نفع نقصان کو ترجیح دی گئی۔
وزیر اعظم نے حکومت گوا کی انڈر سکریٹری محترمہ ایشا ساونت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، سویم پورنا مترا کے طور پر کام کرنے کا تجربہ پوچھا۔ انھوں نے بتایا کہ مستفیدین کو خدمات اور



حل ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہے۔ سنگل پوائنٹ سروس ونڈوز ہونے کی وجہ سے آسانی ہوئی ہے۔ جب وزیر اعظم نے ٹکنالوجی کے استعمال کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ ڈیٹا اکٹھا کرنے میں ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ضروری سہولیات کی نقشہ سازی ممکن ہوئی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تربیت اور سیلف ہیلپ گروپ میکانزم کے ذریعے خواتین کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور برانڈنگ کے حوالے سے آلات اور مدد فراہم کی گئی۔ اٹل انکیوبیشن گروپس بھی استعمال کیے گئے۔ وزیر اعظم نے اپنے وزارت اعلیٰ کے دنوں کو یاد کیا اور خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان کو تربیت کے ذریعے کھانا پیش کرنے، کیٹرنگ وغیرہ جیسی خدمات کے لیے تربیت دینے اور ایک اہلیت ساز ماحول بنانے کے بارے میں بات کی۔ وزیراعظم نے تجویز دی کہ مصنوعات کے علاوہ خدمات میں بھی بہت امکان موجود ہے۔ وزیراعظم نے بیوروکریسی کو حساس اور اختراعی ہونے کی نصیحت کی اور ایسے افسران کی ستائش کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.