the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 اپریل ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس (كووڈ -19) سے مقابلے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن میں عوام سے ملے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے تمام ملک کے باشندوں کو آئندہ اتوار پانچ اپریل کی رات نو بجے اپنے گھر کی روشنی بند کر کے گھر کے دروازے اور بالا خانہ پر نو منٹ تک دیا یا موم بتی جلا کر كورونا کی تاریکی سے لڑنے کی اپیل کی ہے ۔

مسٹر مودی نے جمعہ کی صبح نو بجے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ اپیل کی ۔ كورونا سے مقابلے کے لئے ان کا قوم کے نام آج یہ تیسرا پیغام تھا ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اس کورونا وائرس بحران اور لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ ہمارے غریب بھائی بہن متاثر ہوئے ہیں ۔ انہیں مایوسی سے امید کی طرف لے جانا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا’’ اس کورونا بحران سے



جو تاریکی اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے، اسے ختم کر کے ہمیں روشنی اور اعتماد کی جانب بڑھنا ہے ۔ اس کورونا کی تاریکی کے بحران کو شکست دینے کے لئے، ہمیں روشنی کا جلال چاروں سوں پھیلانا ہے ۔ ہمیں 130 کروڑ ملک کے باشندوں کی ’ مہا شکتی کا جاگرن ‘ کرنا ہے ۔ لہذا اس اتوار یعنی پانچ اپریل کو ہم سب کو مل کر کورونا وائرس بحران کی تاریکی کو چیلنج کرنا ہے، اسے روشنی کی طاقت کا تعارف کرانا ہے ۔ انهوں نے کہا’’ 130 کروڑ ملک کے باشندوں کے عزم کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے ۔ پانچ اپریل کو رات نو بجے میں آپ سب کے نو منٹ چاہتا ہوں ۔ پانچ اپریل کو رات نو بجے، گھر کی تمام لائیٹیں بند کر کے، گھر کے دروازے پر یا بالکنی میں کھڑے رہ کر نو منٹ کے لئے موم بتی، دیا ، ٹارچ یا موبائل کی فلیش لائٹ جلائیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.