سری نگر ، 28 مئی (یو این آئی) ڈیمو کریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی کویت میں کل جماعتی وفد کے دورے کے دوران طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ غلام نبی آزاد کل جماعتی وفد کے ایک رکن ہیں
جس کو مرکزی حکومت نے خلیجی ممالک میں بھیجا ہے تاکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور کے بعد دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کے زیر و ٹالرنس کا پیغام پہنچایا جا سکے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمان بیجینت جے پانڈا، جو اس وفد کا حصہ ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر غلام نبی آزاد کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کی۔