حیدرآباد کے فتح دروازہ میں واقع مسجد حکیم میروزیر علی میں کل، چہارشنبہ 5 نومبر کو بعد نمازِ مغرب عظیم الشان غوثِ اعظمؒ کانفرنس منعقد ہوگی۔بغداد شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر شیخ السید خالد منصورالدین الگیلانی دامت برکاتہم خصوصی خطاب کریں گے۔کانفرنس کی نگرانی مولانا سید احمد بادشاہ قادری زرین کلاه، سابق رکن اسمبلی کریں گے، جبکہ خیرمقدمی
کلمات مولانا ڈاکٹر حافظ سید رضوان پاشاہ قادری ادا کریں گے۔ نظامت کے فرائض مولانا سید قادر محی الدین قادری انجام دیں گے۔قرأتِ کلامِ پاک سے آغاز ہوگا اور بعد ازاں نعتیہ و منقبتی کلام پیش کیے جائیں گے۔ دعا و سلام کے ساتھ اجتماع کا اختتام ہوگا۔اور حضرت سے بعیت کی نشست بھی رکھی گئی ہے انتظامیہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.