حیدرآباد میں ایلیویٹیڈ کوریڈور کی تعمیر کے کاموں میں تیزی لانے کے لیے جی ایچ ایم سی نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے جوبلی ہلز چیک پوسٹ سے این ایف سی ایل جنکشن تک مجوزہ 4.3 کلومیٹر طویل ایلیویٹیڈ کوریڈور کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ کے بی آر پارک مین انٹرنس، اگراسن جنکشن اور جوبلی ہلز چیک پوسٹ پر جنکشن کی
ترقی کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔ اس کے علاوہ بجلی کے کھمبوں اور دیگر برقی سہولتوں کی منتقلی کے لیے ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کے ساتھ تال میل قائم کرنے، جیو ٹیکنیکل تحقیقات کو تیز کرنے، بنیادوں کی کھدائی اور اسٹیل کے ڈھانچوں کی آف سائٹ تیاری کے کاموں میں بھی تیزی لانے کی ہدایت دی گئی۔ جی ایچ ایم سی کا مقصد اس اہم کوریڈور کے تعمیراتی کاموں کو تیز کرتے ہوئے شہر میں ٹریفک کی آمدورفت کو بہتر بنانا ہے۔