: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی کو ایک اور جھٹکا، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (GHMC) کی میئر وجے لکشمی مبینہ طور پر کانگریس میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بی آر ایس پارٹی کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہو
گا، کیونکہ بی آر ایس رہنماؤں کا ایک حصہ گزشتہ چند ہفتوں میں پارٹی کو چھوڑ چکا ہے۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) تلنگانہ کی انچارج دیپا داس منشی نے مبینہ طور پر میئر گدوال سے اپنے والد اور بھارت راشٹرا سمیتی راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کیشو راؤ کی موجودگی میں ملاقات کی۔