ذرائع:
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریش نے ایسی نان ہائی رائز عمارتوں کو آکیوپنسی سرٹیفکیٹ (OC) جاری کرنے کے لیے رہنمایانہ ہدایات جاری کی ہیں جن کی عمارت اجازت کی مدت ختم ہو چکی ہے مگر تعمیر منظورہ نقشوں کے مطابق مکمل کی گئی ہے۔جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن کے مطابق، اجازت کی مدت ختم ہونے کے دو سال کے
اندر او سی کے لیے درخواست دینے پر بقایا فیس اور چارجز وصول کر کے درخواست پر غور کیا جائے گا، جبکہ دو سال بعد درخواست دینے کی صورت میں مکمل تعمیر شدہ رقبے پر تمام قابلِ اطلاق فیس وصول کی جائیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ 10 فیصد تک انحراف اور لازمی سیٹ بیک میں معمولی فرق رکھنے والی عمارتوں کو ہی او سی دیا جائے گا۔ یہ رہنما ہدایات صرف نان ہائی رائز عمارتوں پر نافذ ہوں گی۔