ذرائع:
گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈویژنس کی نئی حد بندی سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈویژنس کی تعداد بڑھا کر 300 کر دی گئی ہے، جبکہ موجودہ 6 زونز کو بڑھا کر 12 اور پہلے سے قائم 30 سرکلز کو 60 سرکلز میں تبدیل کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق سرکل دفاتر کی سطح پر نئے زونز تشکیل دیئے جائیں گے۔ ڈویژنس کی حد بندی سے متعلق
ابتدائی نوٹیفکیشن اسی ماہ 9 تاریخ کو جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد 6 ہزار سے زائد اعتراضات موصول ہوئے۔ ان میں سے معقول اور جائز اعتراضات پر غور کیا گیا اور ان کی جانچ کے بعد جمعرات کو حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
حتمی فیصلے کے مطابق اب نئے زونز کے طور پر شمش آباد، گولکنڈہ، ملکاجگری، اپّل، قطب اللہ پور اور راجندر نگر قائم کئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی تقسیم سے شہری انتظامیہ کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔