حیدرآباد 1 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) رنگاریدی ضلع کے عطا پور علاقے میں جی ایچ ایم سی نے ایمبینس فورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ ٹاؤن پلاننگ حکام نے بھاری پولیس جمیعت کے ساتھ اضافی فلورز، سیٹ بیک کی منظوری کے بغیر بنائی گئی عمارتیں اور دیگر غیر مجاز تعمیرات منہدم
کیں۔راجندرنگر ڈپٹی کمشنر سرندر ریڈی نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر قانونی تعمیر کو سرکل حدود میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام غیر قانونی ڈھانچوں کی نشاندہی کر کے انہیں منہدم کیا جائے گا۔عوام سے کہا گیا ہے کہ تعمیرات شروع کرنے سے پہلے تمام ضروری منظوری حاصل کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔