: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 18 فروری 2026 (اعتماد نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ماہِ رمضان سے قبل شہر میں صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آر وی کرنن اور ایڈیشنل کمشنر روی کرن نے شہر کے اہم مساجد و
تجارتی مقامات کا زمینی معائنہ کیا۔حکام نے بالخصوص چارمینار، مکہ مسجد اور مدینہ علاقے میں صفائی، ٹریفک نظم و ضبط اور بنیادی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایات دیں کہ اہم سڑکیں اور چوراہے مکمل طور پر صاف رکھے جائیں اور رمضان کے دوران صفائی کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔