: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد 14 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنان نے پرانے شہر کے پہاڑی شریف میں ای ویسٹ مہم کا فیلڈ معائنہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے یہاں عیدگاہ کا بھی دورہ کیا اور عیدگاہ کے احاطے اور اطراف کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا
جائزہ لیا۔ کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عید گاہ کے احاطے اور اس سے ملحقہ علاقوں کو صاف ستھرا رکھیں۔ آئندہ رمضان المبارک کے پیش نظر افسران سے کہا گیا کہ وہ عید گاہ آنے والے زائرین کی سہولت اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کریں۔