: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،17 اکتوبر(یو این آئی) سابق وزیر اعظم ہند ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی تفریق والی پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی کساد بازاری کے بحران میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی امیدیں گرد آلود ہوئی ہیں اور ان کا مستقبل تاریک نظر آتا ہےڈاکٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں ایک پروگرام میں کہا
کہ ملک میں مندی کی وجہ سے چین سے درآمد (امپورٹ) تیزی سے بڑھا ہے۔ اس مدت میں درآمد 1.22 لاکھ کروڑ روپیے بڑھا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے روزگار کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اور نوجوان کم پیسوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ دیہی علاقوں میں مایوسی کا ماحول ہے اور بے روزگاری عوام کو بھٹکنے پر مجبور کر رہی ہے۔