: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر و چندرائن گٹہ رکن اسمبلی جناب اکبر الدین اویسی نے کنیز فاطمہ ایجوکیشنل کیمپس، جمال کالونی، ریاست نگر، چندرائن گٹہ حلقہ میں آج مختلف مفت پیشہ ورانہ کورسز کی اسناد تقسیم کی۔ ان کورسز میں ٹیلرنگ (سلائی مشینوں کے ساتھ)، مہندی ڈیزائننگ، بیوٹیشن کورس (کٹس کے ساتھ)، embroidery، کمپیوٹر ٹریننگ، اسپوکن انگلش،
بالغوں کی تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق دیگر تربیتی پروگرام شامل تھے۔اس موقع پر طالبات اور شرکاء میں اسناد اور متعلقہ کٹس تقسیم کی گئیں، اور انہیں خود کفیل بننے اور اپنے ہنر کے ذریعے معاشی طور پر مضبوط ہونے کی ترغیب دی گئی۔ اکبر الدین اویسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مفت تربیتی پروگرام خواتین کی خودمختاری اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔