حیدرآباد کے پرگتی نگر میں آلون ایکس ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت ہیلتھ کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں عنقریب 300افراد نے شرکت کرتے ہوئے مفت طبی سہولیات سے استفادہ کیا۔ کیمپ میں بلڈ ٹیسٹ، ای سی جی (ECG)، سی آر پی (CRP) ٹیسٹ اور یورین ٹیسٹ سمیت مختلف طبی معائنے مفت انجام دیے گئے۔ ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور صحت سے متعلق ضروری مشورے بھی فراہم کیے۔اس پروگرام کی مہمانِ خصوصی حکومتِ تلنگانہ کے محکمۂ محنت، روزگار و فیکٹریز کی سیکریٹری محترمہ داسری ہری چندنا، آئی اے ایس (Dasari Hari Chandana, IAS) تھیں۔خصوصی مہمانوں میں ڈاکٹر کلپنا رنگناتھ، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹربساوتارکم انڈو امریکن کینسر ہاسپٹل، ڈاکٹر رمیش
سپرنٹنڈنٹ ای ایس آئی ہاسپٹل رام چندرا پورم، اور رینووا ہاسپٹل حیدرآباد کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی شریک ہوئے۔اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں آل ون ایکس ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن، پرگتی نگر کے عہدیداران و اراکین صدر جے ملیکارجن راؤ، کارگزار صدر محمد عبدالنبی صاحب، کرشنا راجو، این رویندر راؤ، سرائیہ جی، آر ستیش بابو، وی وی راؤ، ایس بلونتھ ریڈی، کے رامولو، وی رمیش، وائی ساہدیو راؤ، جی رامولو، لکشمن راؤ، نارائنا گوڑ، ارویند نائیڈو، کے وینکٹ راؤ، ایم ناگراجو، بنگاری بھاسکر، ایس سرینواس راؤ اور پی رنگا راؤ نے اہم کردار ادا کیا۔ منتظمین نے کہا کہ ایسے فلاحی طبی کیمپوں کا مقصد عوام کو مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا ہے۔