: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 12 اگست (یو این آئی) مرکز نے منگل کو چار نئے سیمی کنڈکٹر پلانٹس کے قیام کے لئے کل 4600 کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری دی انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کے تحت منظور شدہ یہ پروجیکٹس سکسیم، کانٹی نینٹل ڈیوائس انڈ یا پرائیویٹ لمیٹڈ (سی ڈی آئی ایل)، 3 ڈی گلاس سلوشنز انک، اور ایڈوانسڈ سسٹم ان پیکج (اے ایس آئی پی ) ٹیکنالوجیز کی جانب سے رکھی
گئی ہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج کا بینہ کے فیصلوں کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشون ویشنو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان میں دو سیمی کنڈکٹر کار خانے اڈیشہ اور ایک ایک پنجاب اور آندھراپردیش میں قائم کیا جائیں گے۔ سکسیم اور گلاس 3 ڈی اڈیشہ میں سی ڈی آئی ایل کا پروجیکٹ پنجاب میں اور اے ایس آئی پی آندھراپردیش میں قائم کیا جائے گا۔