: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) کانگریس نے سابق مرکزی وزیر کماری شیلجا اور سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی سمیت چار لوگوں کو پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کا ممبر مقرر کیا ہے۔
جمعرات کو یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی
وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے ان تمام ناموں کو منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کماری سیلجا اور مسٹر سنگھوی کو ورکنگ کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے جبکہ ٹی وی سبارامی ریڈی کو مستقل مدعو کے طور پر اور اجے کمار للو کو خصوصی مدعو کے طور پر ورکنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔