: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
فارمولہ ای کار ریس کیس میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تقریباً 9 ماہ تک اس کیس کی تحقیقات کرنے کے بعد اے سی بی کے عہدیداروں نے اپنی مکمل رپورٹ آج حکومت کے حوالے کردی۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس کیس میں دیگر ملزمین کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنے کے لئے گورنر کی منظوری حاصل کرنے کی غرض سے رپورٹ
حکومت کو بھیجی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر کی اجازت ملتے ہی اے سی بی عہدیدار فارمولہ ای کار ریس کیس میں اے۔1 کے طور پر سابق وزیر کے ٹی راما راؤ، اے۔2 کے طور پر سینئر آئی اے ایس عہدیدار اروند کمار، اے۔3 کے طور پر ایچ ایم ڈی اے کے سابق انجینئر بی ایل این ریڈی کے ساتھ ساتھ اے۔4 اور اے۔5 کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کریں گے۔