ذرائع:
بہار اسمبلی انتخابات کی پولنگ مکمل ہوتے ہی سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ووٹنگ کے عمل کے دوران کوئی غلط تاثر پیدا نہیں کرنا چاہتے تھے، اس لیے
فیصلہ پولنگ ختم ہونے کے بعد ظاہر کیا۔
ڈاکٹر شکیل احمد نے اپنا استعفیٰ کانگریس کے صدر ملیکارجن کھرگے کو بھیجا، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’میں دل پر بوجھ کے ساتھ پارٹی سے الگ ہو رہا ہوں۔ میں نے کافی پہلے ہی استعفیٰ دینے کا ارادہ کرلیا تھا لیکن اسے پولنگ کے بعد ظاہر کیا تاکہ میری وجہ سے پارٹی کو ایک ووٹ کا بھی نقصان نہ ہو