ذرائع:
تلنگانہ اسمبلی کے باہر سابق سرپنچوں نے زیر التواء بقایا جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کے 531 کروڑ روپے کے بقایا جات طویل عرصے سے زیر التواء ہیں، جنہیں فوری طور پر جاری کیا
جانا چاہئے۔اس موقع پر پولیس نے سابق سرپنچوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔ اس کشیدگی کے دوران کئی سابق سرپنچ زخمی ہوگئے، جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات پورے ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔