the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
اسلام آباد/ دوبئی، 10 جون (یو این آئی)سابق صدر و سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے 10 جون کو سوشل میڈیا پر غلط خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وہ سخت علیل ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سابق صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا، البتہ وہ علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔بیان میں تصدیق کی گئی کہ پرویز مشرف گزشتہ تین ہفتوں سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں لاحق بیماری ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) کی وجہ سے پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔ساتھ ہی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ پرویز مشرف انتہائی علیل ہیں اور وہ بیماری کی خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق ان کے اہل خانہ کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف گزشتہ چند سال سے



متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں مقیم ہیں اور وہ وہاں کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔تاہم زیادہ لوگ پریشان ہیں کہ پرویز مشرف کو لاحق مرض ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) کیا ہے؟
برطانوی محکمہ صحت (این ایچ ایس) کے مطابق ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) ایک غیر معمولی بیماری ہے جو کہ دراصل انسانی جسم میں پروٹین کی ایک قسم ’امیلائڈ‘ (amyloid) کے بڑھنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔این ایچ ایس کے مطابق ’امیلائڈ‘ (amyloid) نامی پروٹین انسانی جسم میں پہلے سے موجود نہیں ہوتا مگر یہ دیگر مختلف پروٹین سے جسم کے اندر ہی بن سکتا ہے۔امریکہ کی ’مایو کلینک‘ کے مطابق ’امائلائیڈوسس‘ (Amyloidosis) جسم کے اندرونی اعضا میں بننے والے غیر معمولی پروٹین کی بیماری ہے، جو شدید ہونے پر خطرناک ہو سکتی ہے۔مایو کلینک کے مطابق جسم میں غیر معمولی پروٹین ’امیلائڈ‘ (amyloid) کے بڑھ جانے سے انسان کے اعضا کا کام متاثر ہوسکتا ہے اور اس سے بیک وقت متعدد اعضا فیل بھی ہو سکتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.