the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 18 مئی (یو این آئی) پدم شری ایوارڈ یافتہ اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے سابق صدر ڈاکٹر کے کے اگروال کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا وہ 62 برس کے تھے مسٹر اگروال کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی گئی ہے ٹویئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’ بے حد دکھ کے ساتھ یہ آگاہ کیا جارہا ہے کہ ہمارے عزیز ڈاکٹر کے کے اگروال کا کووڈ ۔19 کے ساتھ طویل جنگ کے بعد 17 مئی کی رات 11.30 بجے نئی دہلی میں انتقال ہوگیا۔ وہا یہاں ایمس میں زیر علاج تھے اور گزشتہ چند دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پدم شری ایوارڈ



یافتہ کے کے اگروال نے اپنی زندگی عوامی فلاح و بہبود اور طبی بیداری کو اجاگر کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔ وہ ماہر امراض قلب تھے ۔ انہیں 2005 میں ڈاکٹر بی سی رائے ایوارڈ اور 2010 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
ڈاکٹر کے کے اگروال پانچ ستمبر 1958 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم دہلی سے حاصل کی اور ناگپور یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا۔
انہوں نے وبائی امراض کے دوران عوام کو بیدار کرنے کے لئے مستقل کوششیں کیں اور متعدد ویڈیوز اور تعلیمی پروگراموں کے ذریعے 100 ملین سے زیادہ افراد تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور لاتعداد جانوں کو بچایا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.