: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر تملائی سائوندرراجن نے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) مہیندر ریڈی کو ٹی ایس پی ایس سی کا چیئرمین مقرر کرنے کی ریاستی حکومت کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔
انڈین پولیس سروس کے 1986 بیچ کے افسر مہیندر
ریڈی نے پانچ سال تک تلنگانہ کے ڈی جی پی سمیت مختلف اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ہے۔
ٹی ایس پی ایس سی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے صرف مہیندر ریڈی کا نام آگے بڑھایا گیا ہے۔
قبل ازیں، گورنر تلنگانہ نے ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کے ٹی ایس پی ایس سی کے چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ قبول کر لیا تھا۔