راست:
تلنگانہ کے سابقہ سنٹرل آرمڈ ریزرو فورس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی سے درخواست کی ہے کہ ریاست میں "تلنگانہ CAPF اہلکار ویلفیئر بورڈ" قائم کیا جائے۔داراسلام میں اسوسی ایشن کے نمایندوں نے جناب اکبر اویسی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت حوالے کی۔جس
میں کہا گیا ہے کہ CRPF، BSF، CISF، ITBP، SSB اور اسام رائفلز جیسے اہلکار سرحدی نگرانی،
داخلی سکیورٹی اور ہنگامی حالات میں اہم خدمات انجام دیتے ہیں، لیکن انہیں مناسب فلاحی مراعات نہیں مل رہی ہیں۔ یادداشت میں ہاؤس ٹیکس میں چھوٹ، CPC آؤٹ لیٹس کے لیے لائسنس، 2,000 مربع گز زمین برائے ملٹی پرپز ہال، CAPF کوٹہ میں بچوں کے لیے نشستیں اور سابقہ اہلکاروں و بیواؤں کے لیے رہائشی پلاٹس کی فراہمی جیسے مطالبات شامل کیے گئے ہیں۔ اسوسی ایشن کے نمایندوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سفارش پر عمل سے سابقہ CAPF اہلکاروں کی عزت، وقار اور فلاح میں بہتری آئے گی۔